آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کون کون شامل؟

جمعہ 4 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے ایوان صدر میں کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

جمعے کے روز مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں 8 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں ثاقب مجید راجہ، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، سردار میر اکبر، کرنل وقار نور، اظہر صادق، راجہ ریاست، انجینیئر عمیر نعیم اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی، اراکین قانون ساز اسمبلی، بیوروکریسی اور شہریوں نے شرکت کی۔

بیرسٹر افتخار گیلانی 28 اگست کو آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 44 میں سے 30 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد عباسی کو 14 ووٹ ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے پہلے 100 دن کا اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کو دے دیا

قبل ازیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم افتخار گیلانی اور صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی

اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا