اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا

ہفتہ 5 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں تہلکہ مچاتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی کا نیا اور سب سے طاقتور ماڈل ’جی پی ٹی 6 آسٹرا‘ متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس جدید ترین ماڈل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوگل کے ’جیمینائی‘ اور اینتھروپک کے ’کلاڈ‘ سمیت دیگر تمام بڑے اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حیرت انگیز صلاحیتیں اور ملٹی ٹاسکنگ

نئے ماڈل کی صلاحیتوں کے حوالے سے کمپنی نے بتایا ہے کہ ’آسٹرا‘ کمپیوٹر کے عام استعمال اور ویب براؤزنگ کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر انجینیئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنسی تحقیق اور دیگر پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں میں بے مثال مہارت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت نے اپنے رنگ دکھانے شروع کردیے، اوپن اے آئی کا جدید ماڈل بے قابو، سائبر حملہ کردیا

لانچنگ کے دوران کیے گئے ایک عملی مظاہرے نے اس وقت حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا جب ’آسٹرا‘ نے بیک وقت صارف کی مختلف درخواستوں پر کام کرتے ہوئے ایک طرف قانونی معاہدہ تیار کیا اور اسی وقت متوازی طور پر ایک ویڈیو گیم بھی ڈیزائن کر کے دی۔

ٹیسٹنگ کے دوران غیر متوقع رویہ

اوپن اے آئی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس ماڈل کی تیاری میں کئی اہم مراحل طے کیے گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران اس نئے ماڈل نے کچھ غیر متوقع اور حیران کن رویوں کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم کمپنی کے ماہرین نے ان خامیوں پر قابو پاتے ہوئے اب اسے انتہائی محفوظ اور جدید ترین صلاحیتوں سے لیس کر کے پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا اوپن اے آئی پر مقدمہ: چیٹ جی پی ٹی کی لانچنگ بنا مشاورت ہوئی، سابق رکن بورڈ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی عالمی دوڑ میں اس وقت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان سخت مسابقت جاری ہے۔ اوپن اے آئی نے نومبر 2022 میں جب اپنا پہلا ماڈل لانچ کیا تھا، تو اس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا تھا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مسابقت بڑھانے کے لیے گوگل اور اینتھروپک جیسی کمپنیوں نے اپنے طاقتور ماڈلز متعارف کرائے تاکہ اوپن اے آئی کی اجارہ داری کو توڑا جا سکے۔

تاہم اب ’جی پی ٹی 6‘ کے اجرا کے بعد اوپن اے آئی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنریٹو اے آئی کی اس دوڑ میں اپنے حریفوں سے کئی قدم آگے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، 4 تمغے اپنے نام کر لیے!

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: ہائی وولٹیج میچ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اپر سوات، کالام اور بابو سر ٹاپ میں سال کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کی طرز پر تیز رفتار ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم کا ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے تاریخی فیصلہ، چھوٹے کاروبار کے لیے شاندار پیکیج کا اعلان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کسی حکومت یا جماعت نہیں، عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محسن نقوی

پنجاب کو ہمسایہ ملک سے زیادہ پڑوسی صوبوں سے دہشتگردی کا خطرہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

1948 سے قائم کراچی کی دکان، کچوری اور سموسے کا ذائقہ نسل در نسل برقرار

کالم / تجزیہ

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی

وہ خط جو کبھی پوسٹ نہیں کیا گیا