رحیم یار خان میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 7 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردار گڑھ ظاہر پیر کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، جہاں شادی میں شرکت کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ٹریلر ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی بتائی گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی گئی۔

شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ مزید 3 زخمی اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp