کرپشن کے خلاف پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن، سول ڈیفنس کے 12 اہلکار برطرف، 37 معطل

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس پنجاب کے 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست، 37 افسران و اہلکاروں کو معطل جبکہ 7 اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس پنجاب کے ڈائریکٹر نے محکمہ میں خود احتسابی کی مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن، خصوصی خفیہ سیل قائم، گرفتاریاں شروع

نوکری سے برخاست کیے جانے والوں میں سرگودھا کے فرمان اللہ، خوشاب کے نوید، ملتان کے محمد ارشاد اور ناصر اقبال، لودھراں کے اصغر، گوجرانوالہ کے گروپ وارڈن رحمان مقبول اور حمزہ بلال بٹ شامل ہیں۔

اسی طرح حافظ آباد کے امان اللہ اور فیضان، نارووال کے شریف جبکہ بہاولپور کے بشیر احمد اور شبیر احمد کو بھی ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی کی بنیاد پر کی گئی۔ احکامات پر عملدرآمد کے لیے سرگودھا، خوشاب، ملتان، لودھراں، گوجرانوالہ، حافظ آباد، بہاولپور اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کرپشن، بدعنوانی اور نااہلی کے الزامات پر سول ڈیفنس پنجاب کے 37 افسران و اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں سول ڈیفنس آفیسر رحیم یار خان شکیب احمد بھی شامل ہیں، جبکہ وہاڑی، سیالکوٹ، خوشاب اور ساہیوال کے اسسٹنٹس سردار علی، ثناء اللہ، محمد کامران اور شاہ نواز بھی معطل کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس میں احتسابی کارروائی کا مقصد ادارے میں نظم و ضبط، شفافیت اور ذمہ داری کے اصولوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پنجاب حکومت کے سرکاری نظام میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو بھی اہم کردار حاصل ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرکاری اہلکاروں کے خلاف شکایات کی ابتدائی انکوائری کرتی ہے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو متعلقہ معاملہ محکمانہ کارروائی یا قانون کے مطابق مقدمے کی جانب بڑھایا جاسکتا ہے۔

پنجاب حکومت کے چیف منسٹرز انسپیکشن ٹیم کے نظام کا مقصد بھی صوبائی محکموں کی انتظامی نگرانی، عوامی مفاد سے متعلق معاملات کا جائزہ اور حکومتی امور میں بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرنا ہے، جبکہ ٹیم اہم معاملات کی تحقیقات اور رپورٹس وزیراعلیٰ کو پیش کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کرپشن کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ، متعدد سرکاری اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمات درج

سول ڈیفنس پنجاب میں حالیہ کارروائی کو اسی وسیع تر احتسابی پالیسی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور غفلت کے خلاف کارروائی کرکے انتظامی کارکردگی اور عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

یومِ دفاع پاکستان: جی ایچ کیو راولپنڈی، کراچی اور بلوچستان میں پروقار تقریبات، شہدا کو خراج عقیدت

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی