بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں ترکمانستان کی بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ گوادر کے لیے 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بلوچستان کی تاریخ میں ترکمانستان کی جانب سے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جس سے بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کو براہ راست گیس فراہم کی جائے گی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس کے علاوہ سڑکوں، سیکیورٹی، زمینی حقوق، تعلیم اور بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بلوچستان میں ہمہ جہت ترقی، توانائی کی فراہمی اور عوامی فلاح کے نئے مرحلے کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کابینہ کو بتایا گیا کہ گیس ٹرمینل صرف گوادر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس سے پنجگور، چاغی اور واشک سمیت صوبے کے پسماندہ اضلاع کو بھی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، جس سے توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔

ترقی اور سیکیورٹی کے منصوبے ساتھ ساتھ

اجلاس میں جنوبی بلوچستان پیکج کے تحت 7 ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے 858 ملین روپے فوری جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ ترقیاتی منصوبوں اور ان کے تحفظ کو بیک وقت آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ جاری منصوبے بلا تعطل مکمل کیے جا سکیں۔

اسی اجلاس میں کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کے سروس معاہدے میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی، جس کا مقصد شہری نگرانی اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

سڑکوں اور رابطہ کاری پر پیش رفت

اس کے علاوہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے معاہدے میں توسیع بھی کی گئی ہے تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے 15 ارب روپے سے زائد مالیت کی سبی ہرنائی روڈ کی تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست کی یقین دہانیاں صرف بیانات تک محدود نہیں ہیں۔

گوادر کے رہائشیوں کے زمینی حقوق سے متعلق اہم فیصلہ

اجلاس میں گوادر کے کلانچ اور نیو ٹاؤن کے رہائشیوں کو ملکیتی حقوق دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ فیصلہ مقامی آبادی کے اس دیرینہ مطالبے سے جوڑا جا رہا ہے جس کا تعلق زمین کی ملکیت اور قانونی تحفظ سے ہے۔

بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے شعبے میں اقدامات

گوادر کے علاقوں کلا نچ اور نیو ٹاؤن کے رہائشیوں کو ان کی زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے، جو مقامی آبادی کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

مزید پڑھیں:حقائق اور بیانیے میں واضح فرق، لانگو کیس میں عدالتی ریکارڈ اصل میں کیا ظاہر کرتا ہے؟

اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہیلپ لائن اور ’بلوچستان چائلڈ پروٹیکشن رولز 2026ء‘ کی منظوری بھی دی گئی ہے، جو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ حکومتی ترجیحات میں محض وسائل کی ترسیل نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود بھی شامل ہے۔

تعلیم کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مشہور تعلیمی ادارے ’تعمیرِ نو کالج‘ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

گوادر پہلے ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری، سی پیک کے اہم ترین مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

کابینہ اجلاس میں توانائی، بنیادی ڈھانچے، سیکیورٹی، عوامی حقوق، تعلیم اور سماجی تحفظ سے متعلق متعدد فیصلوں کی بیک وقت منظوری کو صوبائی حکومت بلوچستان میں جامع ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات سرمایہ کاری کے فروغ، عوامی سہولتوں میں بہتری اور صوبے میں طویل المدتی معاشی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر