شیاؤمی نے پیر کو اپنے موسم خزاں کے فلیگ شپ لانچ ایونٹ میں نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ’18 فولڈ‘ متعارف کرا دیا، جو فی الحال صرف چین میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق فون کھلی حالت میں صرف 5.02 ملی میٹر جبکہ بند ہونے پر 10.68 ملی میٹر موٹا ہے اور اس کا وزن 219 گرام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل فون کی دوڑ میں شیاؤمی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
فون کی بیرونی اسکرین کو ’شیاؤمی ڈریگن کرسٹل گلاس 3.0‘ سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ اسکرین کے اطراف 1.23 ملی میٹر چوڑے بارڈر دیے گئے ہیں۔

شیاؤمی 18 فولڈ میں 7.58 انچ کی اندرونی ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی اسکرین اور 5.38 انچ کی بیرونی ایل ٹی پی او او ایل ای ڈی اسکرین دی گئی ہے۔ دونوں اسکرینیں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور زیادہ سے زیادہ 4 ہزار نٹس روشنائی فراہم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے کا نیا فولڈیبل فون بڑی اسکرین اور طاقتور فیچرز کے ساتھ متعارف
شیاؤمی نے یہ فون ایپل کے لانچ ایونٹ سے صرف 2 روز قبل متعارف کرایا ہے، جبکہ اسی روز ہواوے نے بھی اپنا 3 حصوں میں فولڈ ہونے والا ’میٹ ایکس ٹی 2‘ پیش کیا۔
شیاؤمی 18 فولڈ کی ابتدائی قیمت 10 ہزار 999 یوآن مقرر کی گئی ہے، جو تقریباً ایک ہزار 638 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔














