شیاؤمی نے وائیڈ فولڈ ایبل فون کی دوڑ میں ایپل کو 48 گھنٹے پہلے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی 18 فولڈ کی تصاویر لیک، رنگ اور خصوصیات کیا ہیں؟
کمپنی کے موبائل ڈویژن کے صدر لو وائی بنگ نے ویبو پر تصدیق کی کہ شیاؤمی 18 فولڈ 7 ستمبر کو چین میں لانچ ہوگا یعنی ایپل کے 9 ستمبر کے متوقع ایونٹ سے 2 دن پہلے جہاں کمپنی کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے گی۔
شیاؤمی 18 فولڈ کے فیچرز اور ایکس رنگ او تھری چپ
انکشاف ہوا ہے کہ یہ ڈیوائس کمپنی کی حال ہی میں متعارف کردہ ایکس رنگ او تھری چپ سے چلے گی جو گزشتہ سال متعارف ہونے والی ایکس رنگ او ون چپ کی جانشین ہے۔ اس فون میں 3 کیمروں پر مشتمل ریئر کیمرہ سسٹم بھی شامل ہوگا۔
لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق فون میں 5.38 انچ کی بیرونی اسکرین اور 7.58 انچ کی اندرونی اسکرین شامل ہوگی جبکہ کیمروں میں 3.5 گنا آپٹیکل زوم لینس متوقع ہے۔
مزید پڑھیے: کیا آپ کا اگلا فون سیٹلائٹ فون ہوگا؟ موبائل ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی
شیاؤمی نے ابھی تک فون کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم کچھ ابتدائی بینچ مارک نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایکس رنگ او تھری چپ ملٹی کور کارکردگی میں ایپل کی اے 19 پرو چپ سے بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔
کتاب نما وسیع ڈسپلے والے فولڈ ایبل فونز نے اس سال کافی مقبولیت حاصل کی ہے جس کی ایک وجہ ایپل کے متوقع آئی فون الٹرا کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں جبکہ دوسری وجہ سام سنگ کی گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی ابتدائی فروخت میں حاصل ہونے والی رفتار ہے۔
بڑے مینوفیکچررز میں سے ہواوے نے اپنے پیورا ایکس میکس ماڈل کے ذریعے سب سے پہلے یہ سنگ میل عبور کیا تھا اور اب شیاؤمی کی جانب سے اس زمرے میں شمولیت اسے تیسری بڑی کمپنی بنا دیتی ہے جو ایپل کے اپنا پہلا ماڈل مارکیٹ میں لانے سے پہلے ہی اسی فارم فیکٹر کی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل کا 9 ستمبر کو بڑا ایونٹ، نیا سربراہ اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاریاں
ایپل کے برعکس شیاؤمی پہلے ہی اپنی مکس فولڈ سیریز کے تحت فولڈ ایبل فونز مارکیٹ میں پیش کر چکا ہے اس لیے وائیڈ اسکرین ماڈل کے ذریعے ایپل سے پہلے مارکیٹ میں آنا دراصل ایک نئی پروڈکٹ کیٹیگری متعارف کروانے کے بجائے موجودہ کیٹیگری کو ہی مزید آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔














