بانی پی ٹی آئی کو حاصل طبی سہولیات دیگر قیدیوں کو دینے کا معاملہ، اپیل سماعت کے لیے مقرر

بدھ 9 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فراہم کی جانے والی طبی و دیگر سہولیات اپنے لیے بھی دستیاب کرانے کے مطالبے پر دائر اپیل وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردی۔

وفاقی آئینی عدالت کا 3 رکنی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 14 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا, بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی بھی شامل ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اپنے لیے بھی دستیاب کرانے کے مطالبے کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیسی طبی سہولیات کا مطالبہ، قیدیوں نے آئینی عدالت سے رجوع کرلیا

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بھی وہی طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے جو بانی پی ٹی آئی کو دستیاب ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں بھی امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔

قیدیوں نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جو طبی سہولیات میسر ہیں، وہی سہولیات انہیں بھی فراہم کی جانی چاہئیں۔

درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا حکم تاحال نافذ العمل ہے، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عام قیدیوں کو عمران خان جیسا ریلیف دینے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

درخواست گزاروں نے وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے مذکورہ حکم کی روشنی میں ان کا علاج بھی شفا انٹرنیشنل اسپتال سے کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو حاصل سہولت کے طرز پر درخواست گزار قیدیوں کو بھی واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک موجود افراد سے بات چیت کی اجازت دی جائے۔

قیدیوں نے وفاقی آئینی عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے آئینی حقوق کے تحت انہیں بھی یکساں طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں