گوگل پروگرام سے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے کا آسان طریقہ

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وزارت (منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ) نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے اور روزگار کی بہتری کے لیے  مختلف پروجیکٹس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ان پراجیکٹس کے ذریعے نوجوان ماہانہ 3سے 5لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔

آئی ٹی ٹریننگ پروگرام منتخب طلباء اور خواہشمند افراد کو مفت اسکالر شپ فراہم کرے گا۔

آئی ٹی ٹریننگ پروگرام ہے کیا؟

گوگل آئی ٹی سپورٹ پروگرام  پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل سرٹفیکیٹ، گوگل ڈیٹا اینالیٹکس، گوگل یوایکس ڈیزائن پروفیشنل سرٹیفیکیٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس پروفیشنل سرٹیفیکیٹ اور آئی ٹی سپورٹ  پروفیشنل جیسے سرٹیفیکیٹ دے گا۔

ہر سرٹیفیکیٹ میں 3سے 4کورسز شامل ہوں گے جو منتخب امیدواروں کو مفت میں سکھائے جائیں گے۔

پروگرام میں شامل شرکاء کو مختلف وسائل استعمال کرنے کی رسائی دی جائے گی، جس میں آن لائن رہنمائی، نیٹ ورکنگ میں رابطوں کے مواقع، فری لانسرز کی رہنمائی اور تعاون، انڈسٹری کے ماہرین کی حمایت اور فری لانسنگ پورٹلز کے استعمال میں معاونت شامل ہے۔

اس وسیع تر پروگرام کا مقصد منتخب طلباء اور تجربہ کار یا بے روزگار افراد کو مواقع فراہم کرے گا، خصوصاً ان لڑکیوں کو جو متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھتی ہوں۔ آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقع کے ساتھ منسلک کرنا ہے تاکہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے نوکریوں اور فری لانسنگ کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔

آئی ٹی سپورٹ پروگرام ابتدائی طور پر 5یونیورسٹیوں اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے کھولا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کورس ان پیشہ ور اور بے روزگار افراد کے لیے بھی ہے جو آن لائن کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں آئی ٹی پروگرام کی ضرورت ہے۔

اس مرحلے میں داخلہ لینے والے طلبا تمام ضروری معاونت کے ساتھ کورسز کی ایک وسیع تر رینج تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اور اگلے 3سے 6ماہ کے اندر جن منتخب مضامین میں سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ ان میں ڈیٹا، پراجیکٹ مینیجمنٹ، یو ایکس ڈیزائن، گوگل آئی ٹی سپورٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس شامل ہیں۔

گوگل کے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لیے کون اہل ہوگا؟

یہ وظائف ان خواہشمند افراد کے لیے دستیاب ہیں جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں۔ وہ طلباء جو ڈگری پروگرام کے آخری سال میں ہیں یا دوسرے اداروں میں داخلہ لے چکے ہیں وہ بھی اس پروگرام میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو آن لائن کام کر کے کمانے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ سکالر شپس کی کل تعداد 500 ہے۔

آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے لیے منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے ساتھ شراکت دار تعلیمی ادارے

کچھ ادارے اس پروگرام کے تحت پاکستان کی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وزارت کے ساتھ شراکت دار ہیں اور ان طلباء کو پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی، وہ ادارے مندرجہ ذیل ہیں:

نیشنل اسکلز یونیورسٹی

قائد اعظم یونیورسٹی

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تمام پوسٹ گریجویٹ کالجز

فاسٹ اور نیشنل یونیورسٹی کے لیے محدود سیٹیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp