پاکستانی نوجوانوں کے لیے ماہانہ 1000 ڈالر کمانے کا موقع،گوگل سےمعاہدہ ہوگیا

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان اور گوگل کے درمیان گوگل اسکالرشپ اور انٹرنشپ دینے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے،نوجوان ماہانہ 1000 ڈالر کما سکیں گے۔

کوئٹہ میں حکومت بلوچستان اور گوگل کے درمیان معاہدے کی تقریب میں سیکریٹری آئی ٹی طیب لہڑی، سیکریٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات اور گوگل ٹیم لیڈر عمر فاروق نےمفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے، صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

حکومت بلوچستان اور گوگل کے درمیان گوگل اسکالرشپ اور انٹرنشپ معاہدہ طے پا گیا(تصویر۔ وی نیوز)

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور گوگل کے مابین معاہدہ اہم پیش رفت ہے، وزیراعلٰی بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو ہر شعبہ میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ اس سال مئی میں گوگل نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے  1000 اسکالر شپ دی ہیں،گوگل صوبائی محکمہ اطلاعات کی ڈیجیٹلائزیشن میں معاونت بھی فراہم کرے گا۔

سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے کہا کہ اس پروگرام میں 900 سے زائد نوجوانوں نے انرولمنٹ کرائی۔گوگل کی جانب سے مزید 2000 اسکالر شپ دیے گئے ہیں، ان میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک ایک ہزار اسکالر شپ شامل ہیں۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ انٹرن شپ کے حامل نوجوانوں کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن ہوگی جس سے وہ آن لائن جاب حاصل کر سکیں گے، انٹرنز ماہانہ ایک ہزار ڈالر تک کمانے کے قابل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘