صدر زرداری لندن کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ایوان صدر حکام کے مطابق صدر زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپسی پر طبیعت سے متعلق سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا۔

صدر زرداری کو گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا تاہم برطانیہ میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث ان کی واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:یومِ فضائیہ: صدر زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

دورہ برطانیہ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp