قتل کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل، سپریم کورٹ وکیل پر برہم

جمعرات 10 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم محمد پنہال کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جہاں ملزم کے وکیل نے عدالت سے ضمانت دینے کی استدعا کی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو ضمانت دی جائے، وہ سخت بیمار ہے۔ مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری ہے، ملزم کا کسی بھی وقت انتقال ہوسکتا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے وکیل سے کہا کہ آپ مرکزی کیس پر بحث کریں، ہم فیصلہ کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: 22 سال پرانے دوہرے قتل میں مجرم کو دوبار عمر قید کی سزا، کیس میں تاخیر کیوں ہوئی؟

سپریم کورٹ نے کیس تیار نہ کرنے پر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیس آپ نے تیار نہیں کیا، ساری کوشش صرف ضمانت حاصل کرنے پر ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ پیپر بکس کو بھی درست تیار نہیں کیا گیا، ہمیں غصہ نہ دلائیں۔ عدالت نے وکیل کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp