پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز کمی دیکھی گئی جو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آنے والی کمی کے مطابق تھی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 600 روپے کی کمی کے بعد 462,336 روپے تک آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافا ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 396,378 روپے میں فروخت ہوا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 800 روپے اضافے کے بعد 462,936 روپے تک پہنچی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے ساتھ 4,398 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔
مزید پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج 17 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ فی تولہ 7,124 روپے تک آ گئی۔














