پاکستان کی سمندری غذائیں (سی فوڈ) کی برآمدات نے گزشتہ مالی سال کے دوران تاریخ میں پہلی بار 500 ملین ڈالر کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 568 ملین ڈالر کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے، اس کامیابی کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟
وزارت بحری امور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سالوں کے دوران ملک سے سی فوڈ کی برآمدات میں 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
منجمد مچھلی (فروزن فِش) پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی پروڈکٹ رہی جس سے 105 ملین ڈالر سے زائد کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔
وزارت بحری امور نے بتایا کہ اس تاریخی کامیابی اور برآمدات میں اضافے کے پیچھے اعلیٰ معیار کی پابندی، فوڈ سیفٹی کے اصولوں اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کو روسی مارکیٹ تک رسائی، سی فوڈ ایکسپورٹ میں بڑی پیش رفت
اس وقت پاکستانی سی فوڈ چین، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (UAE) اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر بڑے ملکوں کی منڈیوں میں بھیجی جا رہی ہے۔














