چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں بحری جہاز کی مرمت کے دوران آگ بھڑکنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ بیہائی شپ یارڈ میں پیش آیا جہاں بلک کیریئر اوشن میلوڈی مرمت کے لیے موجود تھا۔
مزید پڑھیں:فلپائن: فیری میں خوفناک آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، 87 لاپتا
Shipyard tragedy in China: 25 dead
A fire broke out aboard the bulk carrier OCEAN MELODY while undergoing maintenance at Beihai Shipyard in Qingdao.
Of the 42 people on board, 25 died, 12 were evacuated, and 5 were injured.
The cause of the fire is under investigation. pic.twitter.com/kcmLUU8rv0— Ship Building TV (@shipbuildingtv) September 10, 2026
حکام کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر 42 افراد سوار تھے، جن میں سے 12 کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
آتشزدگی کے نتیجے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی۔
Un incendio en un buque de carga extranjero dejó 25 muertos y cinco heridos este jueves en Qingdao, China, mientras 42 personas realizaban labores de mantenimiento a bordo. El fuego fue extinguido tras más de tres horas y 12 personas fueron evacuadas con vida, informó Xinhua. pic.twitter.com/qhrWv7VljR
— JP+ (@jpmasespanol) September 10, 2026
مزید پڑھیں:بنوں اسپتال کے یورولوجی وارڈ میں آتشزدگی، تمام مریض محفوظ رہے
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔














