کمیشن آف پاکستان نے این اے 168 بہاولپور میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور ضمنی انتخاب: ن لیگ و پیپلز پارٹی اتحاد کے مقابل آزاد امیدوار، کس کا پلڑا بھاری؟
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 11 ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعے پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 168 بہاولپور سے جامع رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: پیپلز پارٹی کا این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔














