پیپلز پارٹی کا این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں امیدوار نہ لانے کا فیصلہ

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار نامزد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی ہمیشہ اصولی سیاست، جمہوری اقدار اور سیاسی معاہدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان طے شدہ سیاسی ضابطہ اخلاق کے تحت این اے 168 میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

سید نیئر حسین بخاری کے مطابق معاہدے کے تحت اگر گزشتہ عام انتخابات میں کسی اتحادی جماعت کا امیدوار کامیاب ہوا ہو یا دوسرے نمبر پر آیا ہو تو دوسری جماعت وہاں اپنا امیدوار نامزد نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاہدے کی روح کے مطابق عمل درآمد ہی جمہوری روایات اور سیاسی استحکام کی ضمانت ہے، اسی لیے سیاسی رواداری اور باہمی احترام کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملکی مفاد اور سیاسی استحکام کے لیے اتحادی معاہدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔ پیپلز پارٹی آئندہ بھی باہمی احترام، جمہوری اقدار اور طے شدہ معاہدوں کی مکمل پاسداری جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں