وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشکل معاشی حالات میں ایک انتہائی احسن اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد محمد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کی ہدایت پر عوام کے لیے ایک شاندار پیکیج فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کا درد محسوس کرنا اور انہیں سہارا دینا ن لیگ کی قیادت کا طرۂ امتیاز رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کیسے حاصل کریں؟ حکومت نے طریقہ کار جاری کردیا
عالمی منڈی کی صورتحال اور معاشی چیلنجز
عالمی معاشی تناظر پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے اثرات سے دنیا بھر کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں یہ ناگہانی اضافہ بالخصوص ترقی پذیر ممالک اور ان کے عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔
حکومتی حکمتِ عملی کی تعریف
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے اور دیگر شدید معاشی چیلنجز کے باوجود وزیراعظم پاکستان کا عوام کی بہبود کے لیے ریلیف پیکیج دینا انتہائی قابلِ تحسین اقدام ہے۔ پنجاب حکومت اس ریلیف کی اثر انگیزی کو عوام تک پہنچانے کے لیے تمام درکار اقدامات یقینی بنائے گی۔














