اسمارٹ فون صارفین کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں درآمد شدہ اسمارٹ فونز پر عائد بھاری پی ٹی اے ٹیکس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر کہا کہ دو سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد صارفین کے لیے پی ٹی اے ٹیکس کی رقم یکمشت ادا کرنے کے بجائے اقساط میں ادا کرنے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔
Alhamdulillah, after almost two years of struggle, we have managed to secure some relief for smartphone users who have been struggling with exorbitant taxes on imported smartphones.
Instead of paying a lump sum of around Rs. 100,000–250,000 in PTA taxes, users can now pay…
— Kasim Gilani (@KasimGillani) September 14, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فون صارفین کو اب تقریباً ایک لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی ٹیکس رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے 8 ہزار سے 17 ہزار روپے ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کرنا ہوگی جس سے صارفین پر فوری مالی بوجھ کم ہوجائے گا۔
قاسم گیلانی نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد ان صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے جو درآمد شدہ اسمارٹ فونز پر عائد بھاری ٹیکس کی یکمشت ادائیگی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ عوام کو مزید ریلیف اور اضافی مراعات دلانے کے لیے جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔
متعلقہ حلقوں کی جانب سے اس پیش رفت کو صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے تاہم اقساط کی حتمی شرائط، مدت اور اس سہولت کے اطلاق سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔














