وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے اعادہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ یہ بات انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کہی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان کی حالت اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا موثر حل ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی ترقی، عوامی مسائل کے ازالے اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کی بہتری اور استحکام کے لیے تمام تر وسائل اور کوششیں کارآمد بناتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp