وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے اور اس ناسور کے خلاف تمام ادارے متحد ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما پاک افواج، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘