عید سر پر آگئی مگر ریلوے ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ ریلوے شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ ملک بھر سمیت پشاور میں بھی ریلوے ملازمین کو ماہ مئی  کی تنخواہ ادا نہ کی جاسکیں۔

تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف ریلوے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے پریم یونین صدر مہرعلی ہوتی کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

عیدالاضحیٰ کی آمد ہے لیکن تاحال گزشتہ ماہ کی تنخواہ ادا نہ کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  وفاقی وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ایڈوانس دینے کا اعلان کیا ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ریلوے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ تو درکنار  انہیں تو ماہِ مئی کی تنخواہ بھی نہیں ملی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی تاخیر کا نوٹس لیں اور ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کرنے کا انتظام کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘