وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ ناکام، ’بس ایسے ہی لاکھوں لوگ 27 ستمبر کو بھی نکلیں گے‘

اتوار 6 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے 5 روزہ دورۂ سندھ کے دوران سیاسی سرگرمیاں تو جاری رہیں، تاہم عوام کی جانب سے وہ جوش و خروش نظر نہیں آیا جس کی پی ٹی آئی کی جانب سے توقع کی جارہی تھی۔

سندھ کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے دورے کو ’پٹاخہ سیاست‘ قرار دیا اور کہاکہ سندھ کے عوام ایسے سیاسی ایجنڈے کو قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر اختلافات، اراکین اور قیادت کے تحفظات کیا ہیں؟

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت نے 3 سے 7 ستمبر تک سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے کارکنوں اور عوام کو متحرک کرنا تھا تاہم انہیں توقعات کے مطابق پذیرائی نہ مل سکی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران گھوٹکی سے کراچی تک مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور اسٹریٹ موومنٹ کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا۔

سندھ کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے یہ بھی کہاکہ اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے کے بجائے ’پٹاخہ سیاست‘ کے لیے سندھ کا رخ کیا جا رہا ہے اور سندھ کے عوام ایسی سیاسی کوششوں کو مسترد کریں گے۔

سہیل آفریدی کے دورے کے دوران ایک مقام پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیاکہ لاکھوں کا مجمع پی ٹی آئی کے قافلے کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہے۔ اس دعوے کو تجزیہ کاروں کی جانب سے مسترد کیا گیا اور کہا گیا لاکھوں کے مجمعے کی بات کرنا درست نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سلمان اکرم راجا کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اور کہا جارہا ہے کہ بس ایسے ہی لاکھوں لوگ 27 ستمبر کو بھی نکلیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہم 27 ستمبر کو 20 لاکھ کا مجمع لے کر پشاور سے نکلیں گے، اور اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورۂ سندھ ناکام رہنے کے بعد پی ٹی آئی کے اندر بھی یہ سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اگر خیبرپختونخوا کے علاوہ کسی دوسرے صوبے سے خاطر خواہ تعداد میں عوام سڑکوں پر نہیں نکلتی اور خود خیبرپختونخوا سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت یقینی نہیں، تو ایسی صورت میں 27 ستمبر کا لانگ مارچ آخر کس طرح کامیاب ہوسکے گا؟ پارٹی حلقوں میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مطلوبہ عوامی حمایت حاصل نہ ہونے کی صورت میں مارچ کا سیاسی اثر محدود رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو پہلے اپنے صوبے میں دہشتگردی، بدامنی، کرپشن اور لاقانونیت جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، اس کے بجائے وہ سندھ کے نوجوانوں کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کے لیے صوبے کا دورہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘عمران خان کی مکمل صحتیابی کے بعد احتجاج ہوگا’، کیا پی ٹی آئی 27 ستمبر کو احتجاج نہیں کرےگی؟

سوال اٹھایا گیا ہے کہ جب خیبرپختونخوا خود متعدد چیلنجز سے دوچار ہے تو سندھ کے نوجوانوں کو سیاسی احتجاج کے لیے متحرک کرنے کی کوشش کا کیا جواز ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اب محدود تعداد میں نوجوان کارکن اور حامی موجود ہیں اور ان میں سے بھی بڑی تعداد پارٹی کے ریاست مخالف بیانیے سے اتفاق نہیں کرتی۔

ناقدین نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کا بیانیہ ریاست مخالف ہے جو باہر بیٹھے جبران الیاس اور اظہر مشوانی جیسے لوگ دشمن ایجنسیوں کی ایما پر بنا اور چلا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز کی آمدنی پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف، یوٹیوب کے ہر ایک ہزار ویوز پر 195 روپے حکومت کو دینے ہونگے

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا