سنگین مالی بحران: بلوچستان کی جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد

جمعرات 22 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی جامعات میں مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، نتیجتاً بلوچستان حکومت نے سرکاری جامعات میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

گورنمنٹ آف بلوچستان، کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعات کا مالی بحران سنگین ہورہا ہے جس کے باعث یونیورسٹیز کو بیل آوٹ پیکچز دیے جارہے ہیں۔

مراسلے کے مطابق جامعات کے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل جاری ہے، جب کہ  کئی جامعات کے وائس چانسلر کی تعیناتی حتمی مراحل میں ہے۔

سرکاری مراسلے کے مندرجات کے مطابق چند یونیورسٹیاں ایسی بھی ہیں  جن کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت 6 ماہ کی رہ گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کا مقصد وسائل کو ترجیح دینا اور موجودہ عملے کا مؤثر طریقے سے انتظام کرنا، مالی بحران پر قابو پانے، تعلیمی معیار، تحقیقی معاونت،  اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری جیسے شعبوں کے لیے فنڈز مختص کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار