آسٹریلیا میں ماں وہیل کی مردہ بچے کے قریب رہنے کی نایاب ویڈیو سامنے آگئی

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ کے قریب ایک مادہ ہمپ بیک وہیل کی اپنے مردہ بچے کے ساتھ بار بار غوطے لگانے اور اس کے قریب رہنے کی نایاب ویڈیو سامنے آئی ہے، جس نے ماہرین کو بھی حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مادہ وہیل بار بار اپنے مردہ بچے کے قریب جاتی، اسے سر اور پنکھ سے چھوتی اور پھر کچھ دیر اس کے ساتھ سمندر کی تہہ میں ساکت رہتی رہی۔ مادہ وہیل اور ایک دوسری وہیل کم از کم 2 گھنٹے تک مردہ بچے کے قریب موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ بچے کی لاش 17 دن ساتھ لے کر پھرنے والی ’غمزدہ وہیل‘ کا دوسرا بچہ بھی مرگیا

یہ ویڈیو جولائی 2025 میں جنوب مشرقی آسٹریلیا کے ساحل کے قریب بنائی گئی تھی، جس پر تحقیق 16 ستمبر کو ‘ڈسکور اینیملز’ جریدے میں شائع ہوئی۔

تحقیق کے مرکزی مصنف اور آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی کے بحری ماحولیات کے ماہر اولاف مینیکے کے مطابق ہمپ بیک وہیل کی پیدائش کے مشاہدے کے صرف تقریباً 20 واقعات سائنسی لٹریچر میں درج ہیں اور ان میں کسی مردہ بچے کی پیدائش کا مشاہدہ شامل نہیں تھا۔

ماہرین کے مطابق نومولود ہمپ بیک وہیل کے جسم میں اتنی چربی نہیں ہوتی کہ وہ خود پانی کی سطح پر تیر سکے، اس لیے بالغ وہیل کی مدد کے بغیر وہ سمندر کی تہہ میں ڈوب جاتا ہے۔ یہی وجہ ہوسکتی ہے کہ اس نوع میں مردہ بچے کی پیدائش کا مشاہدہ اس سے قبل نہیں کیا جاسکا۔

ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ایک نجی کشتی پر موجود محقق اینڈریو مولویل نے پانی کی سطح پر 2 بالغ ہمپ بیک وہیلز کو دیکھا۔ ان میں سے ایک وہیل عمودی حالت میں تھی اور کچھ دیر بعد پانی پر بچے کے گرد موجود جھلی کے باقیات بھی دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟

محقق اولاف مینیکے کے مطابق مادہ وہیل بار بار مختصر غوطے لگا کر بچے کے ساتھ تیرتی، پھر تقریباً ایک منٹ تک سمندر کی تہہ میں اس کے پاس رہتی اور اپنا سینہ نما پنکھ بھی بچے پر رکھتی، جس کے بعد دوبارہ سطح پر آجاتی۔

محققین نے اس رویے کا مشاہدہ تقریباً 2 گھنٹے تک کیا، جبکہ ان کے مطابق یہ رویہ کم از کم 90 منٹ تک جاری رہا اور ممکنہ طور پر اس سے زیادہ وقت تک جاری رہا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات تلاش کرنا مزید آسان ہوگیا

آزاد کشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس، وزیراعظم کی عام آدمی کو فوری ریلیف، ہنگامی ’شکایات ڈیسک‘ قائم کرنے کی ہدایت

پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

نیند کی کمی پوری کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟