برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے اگست میں برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمت اور ان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔














