پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا مارچ، خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کے استعمال اور ملازمین کی شرکت پر باضابطہ پابندی عائد

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے 27 ستمبر کو ’پی ٹی آئی‘ کے اسلام آباد مارچ کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو ریلی یا جلوس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سید شہاب علی شاہ کی جانب سے آئی جی پولیس، انتظامی سیکریٹریز، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور صوبائی اداروں کے سربراہان کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم اسلام آباد جانے والے کسی بھی مارچ، ریلی یا جلوس میں نہ تو شرکت کرے گا اور نہ ہی مظاہرین کو کسی قسم کی معاونت یا سہولت کاری فراہم کرے گا۔

مجبور کرنے پر چیف سیکریٹری اور آئی جی کو اطلاع کی ہدایت

مراسلے کے مطابق اسلام آباد کی طرف جانے والے جلوس کے لیے کسی بھی قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری یا دیگر سرکاری وسائل کو ہرگز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چیف سیکریٹری نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری اہلکار ایسے کسی حکم کی تعمیل پر مجبور نہیں ہوگا جس کا مقصد احتجاج کی معاونت کرنا ہو۔ اگر کسی اہلکار کو مجبور کیا جائے تو وہ فوری طور پر چیف سیکریٹری یا آئی جی پولیس کو آگاہ کرے۔

عوامی زندگی اور آزادانہ نقل و حرکت کی حفاظت

چیف سیکریٹری کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی مارچ یا جلوس کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس سے دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت، کاروبار، تعلیمی اداروں، طبی سہولیات یا جائیدادوں کے پرامن استعمال میں خلل پڑے۔

 پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی اجتماعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

عدالتی احکامات

یہ سخت احکامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ’پاکستان تحریک انصاف‘ نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت درخواست کے دوران عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے سرکاری مشینری استعمال نہ ہونے سے متعلق بیانِ حلفی طلب کیا تھا۔

11 ستمبر کی سماعت پر دونوں اعلیٰ حکام نے عدالت میں حلف نامے جمع کرائے تھے، جس کے بعد 14 ستمبر کی سماعت کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام یا غیر آئینی اجتماع کی صورت میں مظاہرین کو قانون کے مطابق منتشر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں پولیس کی 10 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، دہشتگردی کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی

’نیٹ فلکس‘ سے 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی تک، لسبیلہ یونیورسٹی کے طلبہ کی واردات کے حیران کن انکشافات، 3 گرفتار

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

پاکستان میں اسپاٹی فائی صارفین کا طویل انتظار ختم: آڈیو بکس کا فیچر باقاعدہ متعارف، ایک لاکھ سے زائد کتب دستیاب

پاکستانی خلا باز کی خلا میں تاریخی پرواز، چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟