پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 0.88 روپے فی لیٹر سستا

جمعہ 18 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1.65 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.88 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 19 ستمبر سے 21 ستمبر 2026 تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اسٹیشنز کی رجسٹریشن کا عمل، ایسوسی ایشنز کے تحفظات اور مشکلات دور کردی گئیں، طارق فضل چوہدری

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے وضع کردہ فارمولے کے تحت نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

پیٹرول

پیٹرول کی قیمت 1.65 روپے کمی کے بعد 390.79 روپے سے کم ہو کر 389.14 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل

ڈیزل کی ایکس ڈیپو قیمت 0.88 روپے کمی کے بعد 424.92 روپے سے گھٹ کر 424.04 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے پیٹرول سبسڈی، رجسٹریشن پیغام مفت کردیا گیا

وزارت توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پیلاٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر بین الاقوامی معاشی عوامل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پچھلے جائزے میں حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3.47 روپے کا اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 0.43 روپے کی کمی کی تھی۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعے کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں فیول ریلیف پیکج پر اتفاق، عمل درآمد شروع

برینٹ کروڈ کی قیمت 88 سینٹس (0.84 فیصد) کمی کے بعد 103.94 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 102.15 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp