حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا، ترجمان کا دعویٰ

ہفتہ 19 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے اسلام آباد مارچ کے شدید دباؤ کے بعد حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کر کے کل (ہفتہ کے روز) مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ، شیڈول جاری

اس رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو باضابطہ جواب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان اب تک مذاکرات کے 5 دور ہو چکے ہیں۔ پہلے دور میں حکومتی وفد جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت دینے خود منصورہ لاہور گیا تھا، جبکہ اس کے بعد کے 4 دور اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے حکومت نے 4 سالوں میں بجلی کے بل اور 2 سالوں میں پیٹرولیم لیوی سے کتنے ارب روپے کمائے؟ حیران کن اعداد و شمار

دونوں فریقین کے درمیان آخری مذاکراتی نشست بدھ 16 ستمبر کو ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp