معاذ صداقت کیریبین لیگ میں 2 اور فائنل میں سینچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معاذ صداقت نے ٹی20 لیگ کے فائنل میں سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 کیریبین پریمیئر لیگ 2026 کے فائنل میں جمیکا کنگزمین نے اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی بیٹر معاذ صداقت کی تاریخ ساز اننگز، تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 114 رنز کی قابلِ ذکر اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

معاذ صداقت کی یہ جمیکا کنگزمین کی جانب سے دوسری سینچری بھی ہے، یوں وہ سی پی ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سینچریاں بنانے والے پہلے غیر ملکی بیٹر بن گئے ہیں۔

جمیکا کنگزمین کے معاذ کے علاوہ صرف صائم ایوب ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے، جنہوں نے 22 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کے خلاف کامیابی کے ہیرو معاذ صداقت کون ہیں؟

معاذ صداقت کی شاندار سینچری کے باوجود فالکنز نے 171 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلی مرتبہ سی پی ایل کا ٹائٹل جیت لیا۔

فاتح اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی جانب سے سفیان مقیم نے 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp