سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,700 روپے کی کمی

پیر 21 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں مائل بہ کمی رجحان رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، چاندی بھی مہنگی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,57,536 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,315 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3,92,263 روپے کی سطح پر فروخت ہوا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد سونا 4,60,236 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں سونے کی قیمت گر گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی کے بعد 4,350 ڈالر پر آ گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں نیچے آئیں۔

چاندی کی قیمت

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ چاندی 7,100 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp