ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائی ہیں، باقی لیڈر امن کی باتیں کرتے ہیں، جبکہ میں عملدرآمد کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عظیم لیڈر ہیں، جنہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ مجھے دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے کروڑوں زندگیاں بچائی ہیں۔

امریکی صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران پر شدید تنقید کی اور کہاکہ مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو تباہ کردوں یا انہیں پنپنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ میں کبھی بھی ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، امریکی فوج نے ایران کا ایٹمی منصوبہ پہاڑوں کے نیچے دفن کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ پہلے ایران مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی کرتا تھا لیکن اب ایسا نہیں کرسکتا، ہم نے ایران کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp