پسنی: پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے پسنی میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کرلی گئیں۔

برآمد شدہ ممنوعہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا مظہر ہے، جبکہ پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستانی سمندری حدود اور زمینی علاقوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم پر کاربند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp