بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے تناظر میں ملکی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,53,936 روپے کی سطح پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,544 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3,89,176 روپے مقرر کی گئی۔
کمی کا تسلسل
اس سے قبل منگل کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد سونا 4,55,736 روپے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیے: نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے کتنا سونا برطانیہ منتقل کیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4,314 ڈالر پر آ گئی جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو کر 7,008 روپے کی سطح پر آ گئی۔














