سونا چاندی سستے ہوگئے، بھاؤ کیا رہا؟

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے کتنا سونا برطانیہ منتقل کیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,55,736 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,543 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3,90,720 روپے مقرر کی گئی۔

کمی کا تسلسل

اس سے قبل پیر کے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,700 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد سونا 4,57,536 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: سونا، چاندی، آتش فشانی راکھ اور خفیہ اجزا سے بنی ٹی شرٹ: پہننے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4,332 ڈالر پر آ گئی جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔

چاندی کی قیمت میں کمی

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 62 روپے سستی ہو کر 7,038 روپے کی سطح پر آ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم بریفنگ: کچے کے علاقے میں  30 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج، کرپشن پر 718 پولیس اہلکار برطرف

میر رضا قتل کیس: ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان لفظی جنگ، جوڈیشل کمیشن کا تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ

آئندہ 6 ماہ پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد رہیں گے، متعدد بین الاقوامی ایونٹس متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانس کے سیکریٹری جنرل برائے دفاع کی ملاقات، تعاون کو وسعت دینے کا عزم

حرمین شریفین کی حرمت، سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، طاہر اشرفی کی زیرصدارت اجلاس میں علما و مشائخ کا متفقہ فتویٰ

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے