پی ٹی آئی کا 27 ستمبر مارچ، اسلام آباد پولیس پہلی مرتبہ نیٹ لانچرز استعمال کرے گی

بدھ 23 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کو نیٹ لانچرز فراہم کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد پولیس کے مطابق جدید لانچر کے ذریعے نیٹ برق رفتاری کے ساتھ مظاہرین پر پھینکا جائے گا۔ مزاحمت کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا۔

وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی

پولیس کے مطابق جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp