اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کو مکمل ای کورٹ میں تبدیل کردیا گیا، عدالت میں تمام عدالتی امور کو ڈیجیٹلائز اور پیپر لیس کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:’ قانون کے بغیر شہریوں کو آف لوڈ نہیں کرسکتے‘، اسلام آباد ہائیکورٹ ایف آئی اے پر برہم
چیف جسٹس کی عدالت میں کیس مینجمنٹ، آن لائن سماعت اور ڈیجیٹل ریکارڈ کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ کمرہ عدالت میں جدید اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں اور ای کورٹ سماعتوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔
ڈیجیٹل اور ای کورٹ سماعتوں کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے مقدمات کی کارروائی مزید شفاف اور تیز بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ وکلا اور سائلین کو عدالتی معلومات تک آن لائن رسائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
وکلاء کے مطابق ٹیکنالوجی کا فروغ انصاف کی فراہمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔














