فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 24 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

’پاکستان مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے‘

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں، ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات سے قبل اہم بیان

مالدیپ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد الرحیم عبداللہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم اور تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp