سعودی وزیر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن عبدالمحسن الفضلی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی و دوطرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون کا ایم او یو سائن

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp