اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ چیٹ گرین سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں تعلیم، سفارتی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دولتِ مشترکہ اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے امور بھی زیر بحث لائے۔

ملاقات میں آئندہ نومبر میں انٹیگوا و باربوڈا کے دارالحکومت سینٹ جانز میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp