ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی، پولیس نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں  پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مبینہ ملزم کا خاکہ جاری کر دیا گیا ہے، خاکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے ایف نائن پارک میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعے پیش آیا ہے۔

متاثرہ خاتون اپنے دفتر کے ساتھی کے ساتھ ایف نائن پارک میں موجود تھیں، دو مسلح افراد ان کو گن پوائنٹ پر پارک سے متصل جنگل میں لے  گئے اور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے اس واقعے کا مقدمے اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کروا دیا ہے جبکہ پولیس کی اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا بی بی سی اردو کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ دو فروری کو شام آٹھ بجے اپنے ایک دفتری ساتھی کے ساتھ ایف نائن پارک میں تھیں جہاں انھیں دو افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور جنگل کی طرف لے گئے جہاں ان کو ان کے دفتر ساتھی سے علیحدہ کر دیا گیا۔

خاتون کے بیان کے مطابق اس کے بعد اُنھیں ڈرایا دھمکایا گیا، بال کھینچے گئے اور دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد ان کا ریپ کیا گیا۔

اس کے بعد مبینہ طور پر اس شخص نے خاتون کے کپڑے دوسری جگہ پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکیں اور پھر اپنے ایک اور ساتھی کو بھیجا جس نے ان کا ریپ کیا۔

خاتون نے کہا کہ اس کے بعد دونوں افراد نے چھینی گئی چیزیں واپس کر دیں اور 1000 روپے کا نوٹ دے کر کسی کو اس بارے میں نہ بتانے کی تاکید کر کے جنگل کی طرف بھاگ گئے۔

پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت اس مقدمے کا اندراج کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے خاتون سے پوچھ کچھ کے بعد واقعے میں ملوث مبنیہ ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘