راولپنڈی میں 8 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی، اسکول چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 27 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر واقع نجی اسکول میں 8 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے اسکول کے چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بچی دوسری جماعت کی طالبہ ہے اور گزشتہ چند روز سے اسکول جانے سے گریز کررہی تھی اور روتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اتر پردیش میں 33 بچوں سے زیادتی کیس: میاں بیوی کو سزائے موت

والد نے پولیس کو بتایا کہ بچی سے پیار سے پوچھنے پر اس نے مبینہ طور پر بتایا کہ 21 ستمبر کو اسکول میں چھٹی کے بعد رش کم ہونے پر چوکیدار رفیق اسے دوسری منزل پر واقع کچن میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کی گئیں اور کسی کو بتانے پر دھمکی دی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق والدین نے اسکول پہنچ کر بچی سے مبینہ ملزم کی شناخت کرائی، جبکہ بچی کے کپڑوں پر بھی مبینہ طور پر داغ موجود تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق الزام کی مزید تصدیق تفتیش کے دوران کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp