دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اتوار 27 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 71 سے زیادہ دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کرکے مقامی آبادی کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خطرے سے نجات دلائی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 71 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp