موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہیں بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 14 ہکلہ تا کنڈل پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے، جبکہ ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے لوپ (رابطہ سڑک) پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک برہان انٹرچینج سے آؤٹ ہو کر جی ٹی روڈ کے ذریعے حسن ابدال سے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے کو جھاری کس انٹرچینج سے جوائن کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پر چڑھائی کا کلچر ختم ہونا چاہیے

موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp