سپریم کورٹ: حساس ادارے کے ملازم کی قتل کیس میں ضمانت منظور

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد حساس ادارے (پاکستان اٹامک انرجی کمیشن) کے ملازم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران ملزم ایاز کے وکیل رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ان کا مؤکل نہ تو موقعِ واردات پر موجود تھا اور نہ ہی اس کا آلاتِ قتل سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طبی و قانونی رپورٹ (ایف آئی آر) میں بھی ملزم کا نام شامل نہیں تھا۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم حساس ادارے کا ڈرائیور ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے قتل کی واردات کے بعد دیگر مرکزی ملزمان کو اپنی سرکاری گاڑی میں فرار کروایا۔

سرکاری وکیل کے مطابق پولیس نے ملزم کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے اور واردات کے وقت ملزم کا دیگر ملزمان سے رابطہ بھی ثابت ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حساس ادارے کے ڈرائیور ملزم ایاز کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp