روہت شرما ٹیم بس سے اترتے ہوئے پھسل کر گر پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹیم بس سے اترتے ہوئے اچانک پھسل گئے۔

بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل میں داخل ہو رہے تھے کہ روہت شرما بس کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور پھسل کر گر گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی کرکٹ مداحوں نے روہت شرما کی خیریت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر روہت شرما کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہیں اٹھنے میں معاونت فراہم کی۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران روہت شرما ٹیم بس کی سیڑھیوں سے بری طرح پھسل گئے جبکہ ویرات کوہلی بھی یہ منظر دیکھ کر حیران نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کی ویڈنگ فوٹو شوٹ میں بن بلائے انٹری اور رقص، ویڈیو وائرل

ایک اور صارف نے روہت شرما کی خیریت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے وہ خیریت سے ہوں گے۔

تاہم واقعے کے بعد روہت شرما کے زخمی ہونے سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی