شہید بیٹے کی یاد میں ماں کی آنکھیں نم، خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ماں اپنے شہید بیٹے کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔

ویڈیو میں ماں اپنے لختِ جگر کا ذکر کرتے ہوئے کبھی اس کی یادوں کو یاد کرکے مسکراتی دکھائی دیتی ہے تو کبھی آنکھوں میں آنسو لیے اپنے شہید بیٹے کو یاد کرتی نظر آتی ہے۔ اس کے چہرے پر بیٹے کی محبت، فخر اور جدائی کا دکھ بیک وقت نمایاں ہے۔

خواجہ محمد آصف نے شہید جوان کی والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان ماؤں کا احسان یاد رکھیں جنہوں نے اپنے لال وطن پر قربان کردیے، ان سہاگنوں کو یاد رکھیں جنہوں نے اپنا سہاگ وطن پر وار دیا اور ان بچوں کو یاد رکھیں جو باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ ان شہیدوں کے طفیل وطن کو امن عطا فرمائے اور اسے قائم و دائم رکھے۔ آمین۔

شہید کی والدہ کے جذبات سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ اور جذباتی کردیا۔ صارفین نے شہید جوان کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی جبکہ اس کی والدہ کے صبر اور حوصلے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp