پاکستان کی پب جی موبائل ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے ای اسپورٹس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ مقابلہ منگل کو آئیچی اسکائی ایکسپو میں منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمان کو 2-7 سے آؤٹ کلاس کر کے پاکستان ٹیم ایشین گیمز مینز ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
محمد حذیفہ، شایان اسد، فلک شیر، حسنین رحمان اور سید سمیر پر مشتمل قومی ٹیم نے 2 روز پر محیط 12 میچوں کے مقابلے میں 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تھائی لینڈ نے 128 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور چین نے 114 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان جس نے پہلے روز صرف 39 پوائنٹس حاصل کیے تھے نے دوسرے روز شاندار کم بیک کیا اور بقیہ 6 میچوں میں 61 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔
دوسرے روز ان کی بہترین کارکردگی ساتویں میچ میں رہی جس میں انہوں نے 16 پوائنٹس حاصل کیے اس کے بعد آخری 2 میچوں میں 12، 12 جبکہ 8ویں اور 9یں گیم میں 10، 10 پوائنٹس حاصل کیے۔
مزید پڑھیے: ایشین گیمز: انتظامی بدنظمی پر پاکستانی والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں برہم
تھائی لینڈ کو پورے مقابلے میں مستقل مزاجی کا صلہ ملا اور وہ دوسرے نمبر پر آنے والے چین سے 14 پوائنٹس آگے رہا جس نے پاکستان کی دیر سے کی گئی پیش قدمی کے باوجود چاندی کا تمغہ بچا لیا۔
ویتنام اور انڈونیشیا 95، 95 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور 5ویں نمبر پر رہے جبکہ جنوبی کوریا 71 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور چائنیز تائپے 62 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر رہا۔
ای اسپورٹس میں کانسی کا تمغہ ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کا مجموعی طور پر 5واں اعزاز ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ایم ایم اے، اسکواش اور ویمنز کرکٹ میں بھی یہی اعزاز حاصل کیا تھا۔
ماڈرن ایم ایم اے میں قومی فائٹر عاصم خان نے تمغہ جیتا جبکہ نور زمان اور محمد اصحاب عرفان نے مینز سنگلز اسکواش میں ایک ایک تمغہ اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: ایشین گیمز کی تاریخ میں پاکستانی کبڈی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل سے باہر
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے گزشتہ منگل کو نشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں تیسری پوزیشن کے پلے آف میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔











