بلوچستان زیتون کی کاشت میں سب صوبوں سے آگے نکل گیا

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تجارتی بنیادوں پر زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے 131 اضلاع میں 60 ہزار 456 ایکڑ رقبے پر 76 لاکھ 37 ہزار زیتون کے پودے لگائے جا چکے ہیں، جن میں بلوچستان سب سے آگے ہے۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق زیتون کے باغات بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان تک پھیل چکے ہیں۔ بلوچستان میں 31 اضلاع کے 24 ہزار 620 ایکڑ رقبے پر 31 لاکھ 99 ہزار 393 زیتون کے پودے لگائے گئے ہیں، جو تمام علاقوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے زیتون کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے قومی پالیسی کا اجرا، وزیراعظم کا 100 زرعی گریجویٹس اٹلی بھیجنے کا اعلان

پنجاب 22 لاکھ 35 ہزار 962 پودوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 31 اضلاع میں 17 ہزار ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں 32 اضلاع کے 14 ہزار 690 ایکڑ رقبے پر 16 لاکھ 56 ہزار 499 پودے لگائے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں  2 لاکھ 5 ہزار 929 پودے، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 384، اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 958 اور گلگت بلتستان میں 92 ہزار 296 پودے لگائے گئے ہیں۔

2012 سے 2026 تک مجموعی شجرکاری میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کا حصہ سب سے نمایاں رہا، جس کے تحت 37 ہزار 854 ایکڑ رقبے پر 50 لاکھ 29 ہزار 10 پودے لگائے گئے۔ اس کے علاوہ پیڈسا کے تحت 5 لاکھ 80 ہزار 158، اولیو ویلی منصوبے کے تحت 13 لاکھ 20 ہزار 116، 5 ملین اولیو پروگرام کے تحت 5 لاکھ 90 ہزار، زیتون کی توسیع منصوبے کے تحت 80 ہزار 637 اور نجی شعبے کے ذریعے 37 ہزار 500 پودے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے عالمی سطح پر بڑی کامیابی،پاکستانی زیتون کے تیل نے لندن میں سونے کا تمغہ جیت لیا

دستاویز کے مطابق پاکستان میں تقریباً 40 لاکھ ہیکٹر رقبہ زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں لاکھوں جنگلی زیتون کے پودے بھی موجود ہیں۔ زیتون کے شعبے کی ترقی کے لیے ملک بھر میں 51 تیل نکالنے کے یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، جن میں بلوچستان میں 23، خیبر پختونخوا میں 16، پنجاب میں 9، اسلام آباد میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک یونٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ شعبے کی معاونت کے لیے 3 ویلیو ایڈیشن لیبارٹریاں، 6 پھل پراسیسنگ یونٹس، 5 موسمیاتی مراکز، 5 نرسری سرنگیں اور اسلام آباد، چکوال، ترناب اور کوئٹہ میں 4 قومی حوالہ جاتی لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا کریئیٹرز پر ٹیکس کا نیا طریقہ متعارف: یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن شمار ہوگی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا