سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن سندھ مفتاح اسماعیل مستعفی

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سےاستعفٰی دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ انتخابی سیاست میں فعال نہیں ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے نام لکھے خط میں اپنا استعفٰی پیش کیا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی حوالے سے بھی انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہیں گے۔ ’نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ۔‘

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نوازشریف اور صدرشہباز شریف نے ان کے ساتھ انتہائی مہربان رویہ رکھتے ہوئے ہمیشہ خیال رکھا۔ اپنی حمایت اور اعتماد کے لیے انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کی کا شکریہ ادا کیا۔

’سماجی طور پر منصفانہ،معاشی طور پرمستحکم پاکستان دیکھنےکی خواہش کا اظہارکرتا ہوں، میری آپ سمیت پارٹی اور تمام رہنماؤں کےلیے نیک خواہشات ہیں۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘